Friday, May 3, 2024

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمیں نگران وزیراعظم کیلئے ایک نام پر اتفاق

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمیں نگران وزیراعظم کیلئے ایک نام پر اتفاق
May 11, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) نگران وزیراعظم کے انتخاب کے معاملے میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں چھ میں سے ایک نام پر اتفاق ہو گیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نگران وزیراعظم کے لیے نام پر وہ اور وزیراعظم متفق ہو گئے ہیں۔ نگران وزیراعظم ایک اچھا منتظم اور سب کے لیے قابل قبول ہو گا۔ 15 مئی کو نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کر دیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا نام متفقہ ہے میرے دل میں محفوظ ہے میں بہت اچھا رازداں ہوں ، میڈیا جتنا بھی کہے وقت سے پہلے نام نہیں بتاؤں گا۔