Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم اور انکے اہل خانہ نے مشکلات میں گھرے پی آئی اے کو مزید کروڑوں کا نقصان پہنچادیا: نعیم الحق

وزیراعظم اور انکے اہل خانہ نے مشکلات میں گھرے پی آئی اے کو مزید کروڑوں کا نقصان پہنچادیا: نعیم الحق
July 8, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کےلیے پی آئی اے کاخصوصی طیارہ لندن بھیجنے کوغلط قراردیدیا نعیم الحق کہتے ہیں مشکلات میں گھرے پی آئی اے کو مزیدکروڑوں کانقصان پہنچایاگیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ لندن بھیجنے کے عمل کو تحریک انصاف نے آڑے ہاتھوں لیا۔ ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کاکہناتھاکہ خالی جہاز لندن بھیج کر ادارےکومزیدکروڑوں کانقصان پہنچایاگیا وزیراعظم اوران کے اہلخانہ کےلیے یوں خالی جہازبھیجنا غلط روایت ہے ،جمہوری ملک ایسی روایات کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ واضح رہے کہ علاج کےلیے لندن میں قیام پذیروزیراعظم پاکستان کل وطن واپسی کےلیے روانہ ہورہے جن کولینے کےلیے پی آئی اے کابوئنگ777خصوصی طورپر لندن بھجوایاگیاہے۔