Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم اور ان کےخاندان کا سب سے پہلے احتساب ہوناچاہیے : اپوزیشن کا مشترکہ اعلامیہ

وزیراعظم اور ان کےخاندان کا سب سے پہلے احتساب ہوناچاہیے : اپوزیشن کا مشترکہ اعلامیہ
May 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق ٹی او آرز کو فائنل کرنے کیلئے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ اپوزیشن کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ انہیں  حکومتی ٹی او آرز موجودہ شکل میں قابل قبول نہیں ہیں ۔ اپوزیشن کے ٹی او آرز کے مطابق احتساب کا آغاز وزیراعظم اور ان کے خاندان سے ہو ،پاناما انکشافات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ۔ پاناما لیکس میں جتنے نام آئے سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ حکومت کی طرف سے کی جانیوالی  ضروری قانون سازی سے پہلے اپوزیشن سے مشاورت کی جائے،۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی ٹی او آرز کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ گیارہ بجے ہوگا ۔ اپوزیشن کی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز کے منظر عام پر آںے کے بعد وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ حکومتی ٹی او آرز ہمیں قبول نہیں ہیں تحقیقات کا آغاز وزیراعظم سے ہونا چاہیے جبکہ ٹی او آرز کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔کمیٹی کل تک ٹی اوآرز فائنل کرلے گی جس کے بعد ہم کھل کر کھیلیں گے ۔