Friday, April 26, 2024

وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین ٹیلیفونک رابطہ‘ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین ٹیلیفونک رابطہ‘ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 21, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماوں نے مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے امریکہ دورے کے دوران برطانیہ‘ ترکی اور دیگر ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کے حوالے سے آرمی چیف سے تبادلہ خیال کیا۔ باہمی گفتگو میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ گفتگو میں یہ عزم دہرایا گیا کہ پاکستا ن ہر سطح پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا رہے گا۔