Saturday, May 18, 2024

وزیراعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

وزیراعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
November 15, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف نے فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی فورسز کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں سرحدی امور، آزاد کشمیر اور اندونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے سرحدوں کی حفاظت پر فوج کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، میوزیم اور فورٹ گیلری کا جائزہ لیا، فرنٹیئر کور عجائب گھر اور گیلری کو عوام کیلئے کھول دیا گیا، سپہ سالار نے افسروں اور جوانوں سے خطاب میں ایف سی کی قربانیوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا سماجی واقتصادی ترقی کا کام سکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے ممکن ہوا، فورسز کے آپریشنز کے باعث ہی علاقے میں دیرپا امن و استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں، سپہ سالار نے شہداء اور اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔