Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم اور آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم اور آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
August 6, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال، جاری کارروائیوں، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو قبائلی اضلاع میں جاری سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ 

وزیر اعظم نے بارڈر مینجمنٹ سسٹم اور اندرونی سکیورٹی حکمت عملی کا اظہار اطمینان کیا، اور ضم شدہ اضلاع میں ترقیاقی منصوبوں کی تکمیل کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے پائیدار استحکام اور ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات اہم ہیں، انہوں نے کورونا، پولیو اور شجرکاری مہم میں سول انتظامیہ کسیاتھ تعاون کو بھی سراہا۔