Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم اور آرمی چیف کا علامہ خادم حسین کے انتقال پر اظہارافسوس

وزیراعظم اور آرمی چیف کا علامہ خادم حسین کے انتقال پر اظہارافسوس
November 20, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علامہ خادم حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نے مولانا خادم حسین رضوی کی وفات پر ٹویٹ میں کہا مولانا خادم حسین کی رحلت پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1329488775169400832?s=20 ادھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علامہ خادم حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ آرمی چیف نے کہا اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1329507306254573575?s=20 وزیر خارجہ ، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا انتقال کی خبر پر دکھ ہوا۔ پیرنورالحق قادری نے کہا پاکستان سچے عاشق رسول سے محروم ہو گیا۔ چودھری شجاعت حسین، پرویز الہٰی، کامل علی آغا نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ یوسف رضا گیلانی، مولانا فضل الرحمٰن، سراج الحق نے بھی اظہار تعزیت کیا۔ گورنر کے پی، فیاض الحسن چوہان، ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر کا اظہار افسوس آیا۔