Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم اور آرمی چیف کا سعودی عرب خودکش دھماکوں پر گہرے دُکھ کا اظہار

وزیراعظم اور آرمی چیف کا سعودی عرب خودکش دھماکوں پر گہرے دُکھ کا اظہار
July 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے شہروں جدہ اور مدینہ منورہ میں خودکش دھماکوں اور شہادتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں سعودی عوام اور حکومت کے ساتھ رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے سعودی عرب میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام سعودی عرب میں کی جانے والی دہشت گردی پر غمزدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سعودی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ سعودی عرب میں ہونے والے دھماکوں پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب میں دھماکوں کی مذمت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے سعودی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔