Monday, September 16, 2024

وزیراعظم اور آرمی چیف تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم اور آرمی چیف تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
March 9, 2016
ریاض (92نیوز) وزیراعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ تھنڈر آف دی نارتھ فوجی مشقوں کا معائنہ کریں گے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی سعودی فرمانروا سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ دونوں رہنما چونتیس ممالک کے اتحاد کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سعود ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عزیز کی خصوصی دعوت پرسعودی عرب پہنچے ہیں جہاں وہ اکیس ممالک پر مشتمل فوجی مشقوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی فرمانروا سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان فوجی مشقوں میں پاکستان سپیشل سروسز گروپ کے افسراور اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے اس دورے کے دوران سعودی قیادت میں بننے والے چونتیس ملکی اتحاد میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ وزیراعظم اورسعودی اعلیٰ حکام کی ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ سے متعلق دیگر اموراورایران سعودیہ کشیدگی پر بھی بات ہوگی۔