Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم انسپکشن کمیشن نے پنڈورا پیپرز کی انکوائری کا باقاعدہ آغاز کردیا

وزیراعظم انسپکشن کمیشن نے پنڈورا پیپرز کی انکوائری کا باقاعدہ آغاز کردیا
December 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم انسپکشن کمیشن نے پنڈورا پیپرز کی انکوائری کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کمپنیوں اور جائیدادوں کی معلومات حاصل کرنے کا آغاز کیا گیا ہے اور کمیشن نے تقریبا 50 آف شور ہولڈرز کو سوالنامہ بھیج دیا ہے۔

پیپرز کے مطابق سے 700 زائد پاکستانی مختلف ٹیکس ہیونز میں آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔

آئی سی آئی جے نے 3 اکتوبر کو دنیا بھر کے 600 صحافیوں کے تعاون سے پنڈورا پیپرز جاری کیا تھا۔