Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم افغانستان سے پاکستان، چین اور روس کے وفود کی ملاقات

وزیراعظم افغانستان سے پاکستان، چین اور روس کے وفود کی ملاقات
September 21, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان کے ‏وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے پاکستان، چین اور روس کے وفود نے ملاقات کی۔ طالبان حکومت کو تسلیم کئے جانے پر بھی بات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستانی وفد میں سفیر منصور احمد خان بھی شامل ہیں، وزیر خارجہ مولوی امیر متقی، اور وزیر مالیات ہدایت اللہ بدری بھی شریک تھے۔ طالبان نے صحت اور دوسرے شعبوں میں امداد کی ضرورت سے وفود کو آگاہ کیا۔

اس سے قبل عالمی ادارہ برائے صحت کے وفد نے بھی وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند اور دیگر وزراء سے ملاقات کی، افغان وزیراعظم نے افغانستان پر پابندیاں ختم کرنے اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

ملاعبدالغنی برادر نے کہا، امداد نہ ملی تو ہسپتال بند ہو جائیں گے، کورونا وائرس اور پولیو سے لڑنے میں عالمی برادری کی مدد نہیں کر سکیں گے۔