Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع پناہ گاہ پہنچ گئے، سہولیات کا جائزہ لیا

وزیراعظم اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع پناہ گاہ پہنچ گئے، سہولیات کا جائزہ لیا
January 1, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع پناہ گاہ پہنچ گئے۔ رہائش  پذیر افراد کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ترلائی میں   پناہ  گاہ کا  دورہ کیا۔ وزیر اعظم نے پناہ گاہ میں  مقیم  شہریوں سے  ملاقات  کی اور ان سے دریافت کیا وہ کن علاقوں سے آئے ہیں۔ پناہ گاہ میں موجود افراد اپنے درمیان وزیر اعظم کو دیکھ کر خوش نظر آئے۔ وزیر اعظم نے پناہ گاہ میں  موجودہ شہریوں سے انکے حالات اور کام سے متعلق بھی پوچھا اور کہا ہم بہتری لا رہے ہیں آپ کو مزدروی ملتی رہے گی۔ پناہ گاہ میں ہیٹر لگا دیکھ کر وزیر اعظم نے کہا شکر ہے یہاں ہیٹر لگا ہوا ہے ۔ وزیر اعظم کو پناہ گاہ میں دی گئی سہولیات کے حوالے بھی بتایا گیا۔ وزیر اعظم نے خود کمپیوٹر پر پناہ گزینوں کے اعدادوشمار چیک کیے۔ پناہ گاہ میں مقیم افراد نے وزیراعظم کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتیں بھی بے گھر افراد کی دیکھ بھال کیلئے اقدامات اٹھانے میں مصروف ہیں ۔ پاکستان جتنا معاشی طور پر مضبوط ہو گا اتنا ہی اسکے ثمرات غریب تک پہنچیں گے۔