Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم اب کمیٹیوں کا ڈرامہ بند کر دیں ، سعید غنی

وزیراعظم اب کمیٹیوں کا ڈرامہ بند کر دیں ، سعید غنی
September 11, 2019
کراچی (92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا وزیراعظم اب کمیٹیوں کا ڈرامہ بند کر دیں اور 162 ارب روپے کے منصوبے شروع کریں۔ کراچی کے مسائل پر سیاستدانوں کی لفظی گولہ باری جاری ہے۔ وفاقی حکومت کی کراچی کمیٹی پر سنگین اعتراضات ہیں۔ وزیر اطلاعات سعید غنی نےدعوی  کیا کہ کراچی کے لئے اپنے حصے سے زیادہ کام کیا۔ صوبائی سرکار کی مرضی کے بغیر کراچی میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کر سکتا۔ جیالے وزیر بولے ایم کیوایم آلہ کار ہمیشہ استعمال ہوتی ہے۔ فروغ نسیم سمجھدار آدمی مگر سیاست کا علم نہیں۔ کراچی کے مسئلے حل کرنا ہیں تو کمیٹی کی ڈرامے بازی بند کریں۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی نے تیرہ ستمبر کو فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایوان وزیراعلی پنجاب کے باہر ارکان سندھ اسمبلی کے علامتی دھرنے واحتجاج کا اعلان کیا ہے۔