Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم آفس میں استعمال شدہ ناکارہ سرکاری اشیا نیلام کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم آفس میں استعمال شدہ ناکارہ سرکاری اشیا نیلام کرنے کا فیصلہ
April 14, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم آفس میں استعمال شدہ ناکارہ سرکاری اشیا نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

دفتری سامان، فوٹو کاپی مشین، کمپیوٹر اور استعمال شدہ اسٹیشنری ، کراکری ، بیڈ شیٹ، تولیے نیلام کئے جائیں گے۔ نیلامی 29 اپریل کو وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی۔

 گاڑیوں کے استعمال شدہ ٹائر، ٹیوب، بیٹریاں، پرزہ جات ،دفتری سامان، فوٹو کاپی مشین، کمپیوٹر اور استعمال شدہ اسٹیشنری آئٹم بھی فروخت ہونگے۔ نیلامی میں باغ بانی سے متعلقہ آلات کو بھی فروخت کے لئے رکھا جائے گا۔

 واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد کفایت شعاری شروع کی تھی جس کے تحت وزیراعظم ہائوس کی بھینسوں اور لگژری گاڑیوں کو نیلام کردیا گیا تھا۔