Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف فارورڈ بلاک بن گیا، تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں مکمل

وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف فارورڈ بلاک بن گیا، تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں مکمل
December 19, 2018
مظفر آباد (92 نیوز ) وزیراعظم آزادکشمیر کےخلاف فارورڈ بلاک بن گیا جب کہ  تحریک عدم اعتماد  کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں ۔ باخبرذرائع کےمطابق دبئی اورلندن میں اہم شخصیات کی ملاقاتوں میں وزیراعظم آزاد کشمیر کےخلاف  تحریک عدم اعتماد کولانے اور اسے  کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے 18 سے 20 ایم ایل اے  نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے خلاف فارورڈ بلاک بنا لیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آزادکشمیر حکومت کےخلاف جنوری کے پہلے ہفتے میں تحریک عدم اعتماد لانے کا حتمی فیصلہ کیا جا چکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آزادکشمیر  کے رہنما اورکارکنوں کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام مایوس ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے  کشمیر کاز کےلیے کوئی کام نہیں کرسکے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کےلیے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان اور بیرسٹر سلطان محمود چودھری پہلے ہی متحرک ہیں جبکہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت بھی راجہ فاروق حیدرکی پالیسوں سے سخت نالاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق جلد آزادکشمیر میں نئے وزیراعظم اور صدر کا انتخاب کر لیا جائے گا۔