Friday, March 29, 2024

وزیراعظم آزاد کشمیر کی سرتاج عزیز سے ملاقات ، لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم آزاد کشمیر کی سرتاج عزیز سے ملاقات ، لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تبادلہ خیال
November 23, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات ۔لائن  آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت ، معصوم شہریوں کی شہادت  اورتازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔

تفصیلات کےمطابق دونوں رہنماؤں نے بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور نہتے شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت کی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے مشیر خارجہ کو بتایا کہ بھارتی فوج بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر معصوم بچوں, بوڑھوں, عورتوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر گزشتہ چند ماہ سے جاری تحریک نے بھارت کو شدید نفسیاتی دباؤ میں رکھا ہے جس سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کررہی ہے۔ پاک فوج بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دے رہی ہے۔