Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کا قبضہ مافیا کیخلاف ریاست گیر آپریشن کلین اپ کا فیصلہ

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کا قبضہ مافیا کیخلاف ریاست گیر آپریشن کلین اپ کا فیصلہ
October 9, 2021 ویب ڈیسک

مظفرآباد (92 نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کا کا قبضہ مافیا کیخلاف ریاست گیر آپریشن کلین اپ کا فیصلہ کرلیا۔ تمام سرکاری محکموں کو قبضہ شدہ اراضی کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔

آزاد کشمیر حکومت کا سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری کرلی گئی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے تمام سرکاری محکموں کو قبضہ شدہ اراضی کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کو بھی قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کی تیاری کی ہدایات بھی جاری کیں ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن طاقتور مافیا سے شروع کیا جائے گا۔ سرکاری اراضی کو ہر صورت قبضہ مافیا سے واگزار کروائیں گے۔ آپریشن میں چھوٹے اور غریب طبقے کو متاثر نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے اطراف موجود قبضہ مافیا کی نشاندہی کریں۔