Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم ،آرمی چیف ملاقات: بھارتی سرگرمیوں پر اقوام متحدہ کو خط لکھنے پر تبادلہ خیال

وزیراعظم ،آرمی چیف ملاقات: بھارتی سرگرمیوں پر اقوام متحدہ کو خط لکھنے پر تبادلہ خیال
June 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے خلاف اقوام متحدہ کو لکھے جانے والے خط، کراچی کی صورتحال اور آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاو¿س کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں داخلی اور خارجی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے حوالے سے اقوام متحدہ کو لکھے جانے والے خط پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اعتماد میں لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں برطانوی نشریاتی ادارے کی ایم کیو ایم اور بھارت سے متعلق رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ کراچی میں جرائم پیشہ اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر بھی غور کیا گیا ہے اور ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔