Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم ، آرمی چیف سمیت اعلی حکام سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم ، آرمی چیف سمیت اعلی حکام سعودی عرب پہنچ گئے
November 27, 2017

ریاض ( 92 نیوز ) وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ حکام سعودی عرب پہنچ گئے ۔ ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر السعود نے استقبال کیا ۔ وفد سعودی حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گا ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ،اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔
پاکستانی وفد سعودی حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات علاقائی و عالمی صورتحال سمیت34 ملکی اتحاد میں پاکستان کے کردار پر بات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق اعلی سطح پاکستانی وفد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی کرے گا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سمیت علاقائی وعالمی صورتحال پر بات چیت کی جائےگی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی قیادت میں وفد ایک روزہ دورے کے بعد رات تک وطن واپس آ جائے گا۔