Monday, September 16, 2024

وزیراعظم ،آرمی چیف اور وزیرداخلہ سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقاتیں ،پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم ،آرمی چیف اور وزیرداخلہ سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقاتیں ،پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال
May 3, 2017 ویب ڈیسک

- وزیراعظم ،آرمی چیف اور وزیرداخلہ سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقاتیں ،پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم ،آرمی چیف اور وزیرداخلہ سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کی ملاقاتیں ۔۔وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں امید ہے مستقبل میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہناتھا کہ پاکستان ایران کےساتھ دیرپا تعلقات کےلیےپرعزم ہے۔ تفصیلا تکےمطابق وزیراعظم ہاﺅس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے ایرانی  وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔ملاقا ت کے دوران دوطرفہ و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھا کہ دونوں ممالک  کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے قابل اطمینان ہیں۔ امید ہے دونوں ممالک کے اقتصادی و دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ایران کے ساتھ باہمی تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستانی سرحد کے قریب سیستان میں 11 ایرانی اہلکاروں کی ہلاکت پرافسوس کا اظہار بھی کیا۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بارڈر کوآرڈی نیشن بہتربنا کر دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں چھوڑی جائے گی۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کےساتھ دیرپاتعلقات کےلیےپرعزم ہے۔ایرانی وزیرخارجہ نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پرچوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائیگی۔ پاکستان اور ایران کو ملکر امہ کے مسائل کے حل اور بین الاقوامی ایشوز پر اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہے۔