Saturday, September 7, 2024

وزیراعظم آج گھوٹکی کا دورہ کرینگے !!! سیلاب سے مزید سینکڑوں دیہات زیر آب !! 400 کا زمینی رابطہ ٹوٹ گیا

وزیراعظم آج گھوٹکی کا دورہ کرینگے !!! سیلاب سے مزید سینکڑوں دیہات زیر آب !! 400 کا زمینی رابطہ ٹوٹ گیا
August 4, 2015
گھوٹکی (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف آج گھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورے میں شینک اور لوپ بند کا جائزہ اور متاثرین سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے گھوٹکی میں بہت تباہی ہوئی ہے اس لئے وزیراعظم آج گھوٹکی کا دورہ کریں گے۔ دوسری جانب دریائے سندھ کے سیلابی ریلے نے خیرپور ناتھن شاہ کے علاقوں میں تباہی مچا دی۔ کئی گاوں ملیا میٹ ہوگئے، سیلاب جانور بھی بہا لے گیا۔ ادھر گھوٹکی میں کچے کے مزید 50 دیہات زیرآب آ گئے جبکہ چار سو سے زائد دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ جنوبی پنجاب میں پانی کی سطح کم ہونے لگی لیکن متاثرین کی مشکلات ویسی کی ویسی ہیں۔ خیر پور ناتھن کی تحصیل میہڑ کے تین سو سے زائد گاو¿ں زیر آب آچکے ہیں۔ سیکڑوں بستیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، ہزاروں گھر مکمل تباہ ہو گئے ہیں۔ متاثرین کی مدد کےلئے انتظامیہ طرف سے کسی قسم کے انتظامات نہیں کیے گئے۔ ہزاروں لوگ اب بھی سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے بھی اب تک کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ متاثرین نے پاک فوج سے مدد کی اپیل کی ہے۔ نواب شاہ میں بھی دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے کئی دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ حیدر آباد میں بارش کا پانی شہر کے کئی علاقوں میں موجود ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جنوبی پنجاب میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح تو کم ہوگئی ہے لیکن سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ متاثرین کی زندگی کی جمع پونجی پانی میں بہہ گئی ہے اور اب وہ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منظر ہیں۔