Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم کی کوئٹہ آمد‘ مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم کی کوئٹہ آمد‘ مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے
May 2, 2016
کوئٹہ (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ بلوچستان کے وزیر اعلی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ بلوچستان کابینہ کے ارکان اور اعلی حکام بھی استقبال کے لئے ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف قومی صحت پروگرام‘ ماس ٹرانزٹ گرین بس سروس‘ ڈیم اور دیگر منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ صوبائی کابینہ اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم شریف اپنے دورے کے دوران بلوچستان میں صحت کارڈ کی تقسیم کے علاوہ قلعہ عبداللہ کو گیس کی فراہمی سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ ائیر پورٹ پر گورنرو زیر اعلی بلوچستان، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ اعلیٰ سول اور فوجی حکام ان کا استقبال کریں گے۔ وزیر اعظم کو صوبے میں امن و امان سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیر اعظم کی کوئٹہ آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ زرغون روڈ پر واقع تمام سکول ایک دن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔