Friday, May 3, 2024

وزیراعظم آج کراچی کا دورہ کرینگے، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ون آن ون ملاقات ہو گی

وزیراعظم آج کراچی کا دورہ کرینگے، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ون آن ون ملاقات ہو گی
July 1, 2015
کراچی (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وزیراعظم کو ہیٹ اسٹروک اور بجلی بحران پر بریفنگ دی جائے گی۔ نوازشریف جناح اسپتال کا دورہ کریں گے، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ون آن ون ملاقات ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے مارے عوام کو دلاسہ دینے آج کراچی جائیں گے۔ دورہ کے دوران ہلاکتوں اور ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم وزیراعلیٰ ہاو¿س میں گرمی سے ہونے والی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کے سامنے لوڈ شیڈنگ کا معاملہ بھی اٹھایا جائےگا جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کا جناح اسپتال کا دورہ بھی متوقع ہے۔