Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم آج کراچی کا دورہ کرینگے ،صنعتکاروں سے ملاقات اور ہولی کے تہوار میں شرکت کرینگے

وزیراعظم آج کراچی کا دورہ کرینگے ،صنعتکاروں سے ملاقات اور ہولی کے تہوار میں شرکت کرینگے
March 14, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کراچی میں سیاسی میدان ہموار کرنے اور روٹھوں کو منانے جارہے ہیں  ۔ نواز شریف صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے اور ہولی کے تہوار میں بھی شرکت کریں گے ۔ تفصیلات کےمطابق شہر قائد کا طوفانی دورہ کرنے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف  آج  کراچی پہنچ رہے ہیں  نائنٹی ٹو نیوز نے وزیر اعظم کے دورے کی تفصیلات حاصل کرلیں  ۔ نواز شریف دوپہر بارہ بجے کراچی پہنچیں گے  ۔ جس کے بعد گورنر ہاوس میں انہیں امن وامان کی صورتحال پر حکام بریفنگ دیں گے ۔ ساتھ ہی وہ میگا ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے  ۔ گورنر ہاوس میں ہی نواز شریف سندھ بھر کے ناراض لیگی رہنماوں سے ملاقات کریں گے اور ن لیگ کے کامیاب بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے  ۔ معاشی اور سیاسی مصروفیات کے ساتھ وزیر اعظم ہندووں کے تہوار ہولی میں بھی شریک ہوں گے جس کے بعد وہ سیاسی وفود اور صنعتکاروں کے عشائیے میں شرکت کریں گے ۔