Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم آج پنجاب کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے

وزیراعظم آج پنجاب کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے
June 13, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعظم لاہور میں موجود ہیں، آج اہم مصروفیات ہوں گی، عمران خان آج پنجاب کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو آئندہ صوبائی بجٹ اور انسداد کورونا اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، وزراء کی کارکردگی بھی موضوع بحث ہوگی۔ وزیراعظم کی جانب سے دو ہفتوں  کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان متوقع ہے، عمران خان سے گورنر چودھری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔