Tuesday, May 21, 2024

وزیراعظم آج دورہ ایران پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم آج دورہ ایران پر روانہ ہوں گے
October 13, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے سعودی عرب اور ایران میں ثالثی کی کوششیں شروع کردیں، وزیر اعظم آج ایک روزہ دورہ پر ایران  روانہ ہوں گے، عمران خان ایرانی سپریم لیڈر علی خامنائی اور صدر حسن روحانی سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ مسلم امہ بالخصوص سعودی عرب اور ایران میں امن و امان اور کشیدگی کے خاتمہ کےلئے پاکستان ثالثی کے روپ میں سامنے آگیا۔ ایران سعودی عرب میں جاری کشیدگی کو ختم کرکے تعلقات معمول پر لانے کے مشن کو لیکر وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج ایران جائیں گے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان ایک روزہ دورہ کے دوران ایران قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں ہونگی۔ ملاقاتوں کے دوران خلیج میں امن،سکیورٹی امور، باہمی دلچسپی، علاقائی صورتحال کے امورزیرغورآئیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کااس سال ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے اور اس کا مقصد خطے میں امن اور استحکام لانا ہے۔ وزیر اعظم دورہ ایران سے واپسی کے بعد کل وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کرینگے اور منگل کو سعودی عرب کا دورہ کرینگے، وزیر اعظم سعودی ولی عہد اور فرمانرواہ سے ملاقاتیں کرینگے جس میں ایرانی قیادت سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کریں گے۔ یاد رہے کئی ماہ سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے کچھ ہفتے پہلے سعودی عرب کے تیل کے ذخائر پر حملوں کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا ایسے میں پاکستان کا بطور ثالثی سامنے آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مسلم امہ بالخصوص سعودی عرب اور ایران میں امن و امان اور کشیدگی کے خاتمہ کےلئے پاکستان ثالثی کے روپ میں سامنے آگیا۔ ایران سعودی عرب میں جاری کشیدگی کو ختم کرکے تعلقات معمول پر لانے کے مشن کو لیکر وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج ایران جائیں گے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان ایک روزہ دورہ کے دوران ایران قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں ہونگی۔ ملاقاتوں کے دوران خلیج میں امن،سکیورٹی امور، باہمی دلچسپی، علاقائی صورتحال کے امورزیرغورآئیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اس سال ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے اور اس کا مقصد خطے میں امن اور استحکام لانا ہے۔ وزیر اعظم دورہ ایران سے واپسی کے بعد کل وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کرینگے اور منگل کو سعودی عرب کا دورہ کرینگے، وزیر اعظم سعودی ولی عہد اور فرمانرواہ سے ملاقاتیں کرینگے جس میں ایرانی قیادت سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کریں گے۔ یاد رہے کئی ماہ سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے کچھ ہفتے پہلے سعودی عرب کے تیل کے ذخائر پر حملوں کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا ایسے میں پاکستان کا بطور ثالثی سامنے آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔