Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم آج خیبرپختونخوا کے زلزلہ متاثرین میں چیک تقسیم کرینگے

وزیراعظم آج خیبرپختونخوا کے زلزلہ متاثرین میں چیک تقسیم کرینگے
November 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف آج خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم متاثرین زلزلہ میں چیک بھی تقسیم کریں گے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج خیبرپختونخوا کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران متاثرین زلزلہ میں امدادی چیک بھی تقسیم کریں گے۔ نواز شریف باجوڑ ایجنسی اور اپر دیر بھی جائیں گے۔ ان کے کے ہمراہ گورنر کے پی کے اور وزیر اعلی پرویز خٹک بھی ہمراہ ہوں گے۔