Friday, April 26, 2024

وزیراعظم آج جہلم میں آبپاشی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم آج جہلم میں آبپاشی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
December 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں آبپاشی کے میگا منصوبے جلال پور کینال پر 121 سال بعد کام کا آغازہو گیا، وزیراعظم عمران خان آج جہلم میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ایک لاکھ 70ہزار ایکڑ بنجر زمین سیراب ہوگی، 48 ارب لاگت آئے گی۔ جلال پور ایری گیشن منصوبہ سے 1 لاکھ 70 ہزار ایکڑ بنجر اراضی آباد ہوگی، دریائے جہلم سے 115 کلومیٹر طویل نئی کینال بنائی جائے گی، جلال پور ایریگیشن منصوبہ سے جہلم کے 5 لاکھ 50 ہزار افراد کو پینے اور زرعی پانی دستیاب ہوگا۔ [caption id="attachment_258566" align="alignnone" width="902"]وزیراعظم، آج، جہلم، آبپاشی منصوبے، سنگ بنیاد، اسلام آباد، 92 نیوز وزیراعظم آج جہلم میں آبپاشی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے[/caption] جلال پور ایریگیشن منصوبہ کےلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک 42 ارب روپے کا قرضہ دے گا۔ جلال پور ایریگیشن منصوبہ کو شروع کرانے میں جہانگیر ترین کا اہم کردارجلال پور ایریگیشن نارتھ پنجاب میں ایوب خان دور کے بعد پہلا بڑا منصوبہ ہوگا۔ جلال پور ایریگیشن منصوبہ سے 1350 کیوسک پانی فراہم کیا جائے گا، جلال پور ایریگیشن منصوبہ 1898 میں بنایا گیا تھا مختلف وجوہات کی وجہ سے ماضی میں یہ منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ فواد چوہدری کہتے ہیں تحریک انصاف دور میں منصوبہ پر کام شروع ہوگیا، جلال پور ایری گیشن پراجیکٹ 2024 میں مکمل ہوگاجلال پور ایریگیشن منصوبہ جہلم کی تقدیر بدل دے گا۔