Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم آج ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دینگے، ق لیگ کی شرکت سے معذرت

وزیراعظم آج ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دینگے، ق لیگ کی شرکت سے معذرت
June 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم آج حکومتی اور اتحادی ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ ق لیگ نے شرکت سے معذرت کرلی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عشائیہ وزیراعظم ہاؤس میں دیا جائے گا۔ تقریب میں وفاقی بجٹ منظور کرانے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔ ق لیگ نے وزیر اعظم کی جانب سے دئیے جانے والے عشائیہ میں شرکت سے معذرت کرلی۔ ترجمان ق لیگ کے مطابق سیاسی و پارٹی مصروفیات کے باعث عشائیے میں شرکت نہیں کی جا رہی۔