Wednesday, May 1, 2024

وزیراعظم آج آبائی شہر میانوالی کا دورہ کریں گے

وزیراعظم آج آبائی شہر میانوالی کا دورہ کریں گے
November 22, 2019
میانوالی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج اپنے آبائی شہر میانوالی کا دورہ کریں گے۔ عمران خان اپنے حلقے میں جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میانوالی کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا میانوالی میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم میانوالی میں زچہ بچہ اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔