Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم آئندہ ہفتے عوام کی ٹیلیفون کالز سنیں گے

وزیراعظم آئندہ ہفتے عوام کی ٹیلیفون کالز سنیں گے
March 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا عوام سے ٹیلی فون پر بات کرنے کا پروگرام تبدیل، سینیٹر فیصل جاوید کا ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث دن اور وقت میں تبدیلی کی گئی۔ وزیر اعظم آئندہ ہفتے ٹیلیفون کالز سنیں گے۔

اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید خان نے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کل سہ پہر 3 بجے عوام کی ٹیلیفون کالز سننے کا پیغام دیا تھا۔