Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم 4روزہ دورے پر کل سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے

وزیراعظم 4روزہ دورے پر کل سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے
January 15, 2017

اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف چار روزہ دورے پر کل سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔ وہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ دورہ سوئٹزرلینڈ میں وزیراعظم اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل اینٹونیو گٹریس سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق 47واں ورلڈ اکنامک فورم سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ہورہاہے۔ ورلڈاکنامک فورم میں70 ممالک کےنمایندےشرکت کریں گے۔ چیئرمین ورلڈ اکنامک فورم پروفیسر کلاز نےوزیراعظم کو دعوت نامہ بھیجا۔ وزیراعظم نوازشریف اس موقع پر سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے۔