Sunday, May 19, 2024

وزیراعظم 3 روزہ دورہ پر آج چین روانہ ہوں گے

وزیراعظم 3 روزہ دورہ پر آج چین روانہ ہوں گے
October 7, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم 3 روزہ دورے پر آج چین روانہ ہوں گے، چینی صدرسمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، 4 وفاقی وزراء بھی ہمراہ جائیں گے جن میں شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، خسرو بختیار اور حفیظ شیخ شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی دورہ چین پر پیر اور منگل کی درمیانی رات روانگی اور جمعرات کو وطن واپسی ہوگی، وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے۔ دورہ کے دوران پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے امور، ایم ایل ون اور دیگر معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔ عمران خان مسئلہ کشمیر پر بھی مشاورت کریں گے۔