Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم عمران خان 22 جولائی کو واشنگٹن جائیں گے

وزیراعظم عمران خان 22 جولائی کو واشنگٹن جائیں گے
July 10, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان 22 جولائی کو واشنگٹن جائیں گے۔ عمران خان اور وائٹ ہاؤس دونوں نے تصدیق کر دی۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکا جانے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں وہ دورہ امریکا میں اپنے سفیر کے گھر قیام کریں گے۔ قبل ازیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کےدورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا محکمہ خارجہ کے پاس دورے سے متعلق بتانے کے لیے کچھ نہیں جبکہ  امریکی سفارتخانے کے ترجمان  نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  وزیراعظم عمران خان کے دورے کا سرکاری اعلان وائٹ ہاؤس کرے گا محکمہ خارجہ نہیں۔ دفتر خارجہ پاکستان نے بھی وزیراعظم کے  دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرنے  کا کہا  تھا ڈاکٹر فیصل  کہتے ہیں امریکا کے ساتھ  قریبی رابطے میں ہیں۔ دورے کا باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔