Friday, May 10, 2024

وزیراعظم 14ستمبرکو کراچی کا دورہ کریں گے

وزیراعظم 14ستمبرکو کراچی کا دورہ کریں گے
September 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان 14 ستمبر بروز ہفتہ کراچی کا دورہ کریں گے   جب کہ کراچی کے مسائل پر خصوصی اجلاس بھی کریں گے ۔ بڑے شہر کے بڑے مسائل کا حل نکالنے کے لئے  وزیر اعظم خود 14 ستمبر کو شہر قائد کا دورہ کریں گے ،  صورتحال پر خصوصی اجلاس کریں گے جبکہ  لیٹس کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت بھی  کر دی ، مہم کیلئے درکار مالی و فنی ضروریات وفاق پوری کرے گا۔ وزیراعظم کراچی میں انتظامی، سیاسی بحران اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل پر مشاورت کریں گے۔ ادھر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت کراچی کمیٹی کا اجلاس، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، فیصل واوڈا، میئر کراچی اور تحریک انصاف کے ارکان  سندھ اسمبلی شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں مسائل اور حل کیلئے تجاویز پر غور کیا جائے گا، کمیٹی انتظامی مسائل کے سدباب کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔