Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم 14ستمبر کو دو نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم 14ستمبر کو دو نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے
September 8, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان 14ستمبر کو دو نئی ٹرینوں کا افتتاح کرین گے  ۔ دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید نے سوروپے والی ٹکٹ پر ایک ، دوسو والی پر دو جب کہ اے سی والے ٹکٹ پر 10روپے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ اضافی رقم  ڈیم فنڈ میں دیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان 14 ستمبرکو میانیوالی اور اور مارگلہ ایکسپریس کا افتتاح کریں گے ، وزیرریلوے شیخ رشید نے لاہورمیں نیوز کانفرنس کے دوران ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ کرنے اوراضافی رقم ڈیم میں فنڈمیں جمع کرانے کااعلان کیا ۔ انہوں نے سودن میں مزدوروں کے لئے بھی ٹرین چلانے کاعندیہ دیا ۔ شیخ رشید نے اس عزم کااعادہ کیا کہ سودن میں ریلوے کو خسارے سے نکال لیں گے ۔ وزیرریلوے کاکہناتھا کوئٹہ سے تافتان تک 700 کلومیٹرپٹڑی ڈویلپ کی جائے گی،انہوں نے ریلوے میں ٹریکر اور فری وائی فائی کاکام مکمل کرنے کابھی اعلان کیا۔