Saturday, April 20, 2024

وزیراطلاعات پنجاب پیپلزپارٹی کی قیادت پر برس پڑے،مشاہد اللہ کو مناظرے کا چیلنج

وزیراطلاعات پنجاب پیپلزپارٹی کی قیادت پر برس پڑے،مشاہد اللہ کو مناظرے کا چیلنج
November 14, 2018
لاہور(92نیوز) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پیپلزپارٹی کی قیادت پر برس پڑے جب کہ ن لیگ کے مشاہد اللہ خان کو بھی مناظرے کا چیلنج کردیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ  آکسفورڈ ڈکشنری میں کرپشن کا لفظ لکھیں تو آصف زرداری کا نام آ جاتا ہے۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی نے لاہور میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے خوب شعلہ بیانی کی ،  پیپلز پارٹی کی قیادت پر لفظی وار کر کہ سخت پیغام دے دیا  بولے آج آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو ساڑھے تین سو ووٹوں والی جماعت بنا دیا  جبکہ  آکسفورڈ ڈکشنری میں کرپشن لکھیں تو آصف زرداری کا نام آتا ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات نے مسلم لیگ ن کے سینیٹرمشاہداللہ خان کو بھی مناظرے کا چیلنج دے دیا ،کہا کہ  اقاموں کی چھتری تلے اربوں کی منی لانڈرنگ ہوتی رہی ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات  نے کہا کہ مسلم لیگن والوں کو اپنے قائدین کا کچا چٹھا کھلنے پر احساس ہو گیا تو  ہمارے امیدواروں کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ فیاض الحسن نے انکشاف کیاکہ سندھ حکومت کے پلی پارگین کرنے والے افسران کو دوبارہ اعلی عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہانگیر ترین عام کارکن کی حیثیت سے اجلاسوں شریک ہوتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے  توڑ پھوڑ کرنے والے وکلاء کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کر دیا ۔ وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، بینچوں کے قیام کا فیصلہ لاہورہائیکورٹ نے کرنا ہے ۔