Saturday, April 20, 2024

وزیراطلاعات پنجاب کا سرگودھا میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی کا نوٹس

وزیراطلاعات پنجاب کا سرگودھا میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی کا نوٹس
October 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے سرگودھا میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی کا نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او سرگودھا کو 48 گھنٹے میں مغوی لڑکی کو بازیاب کروانے کی ہدایت کر دی۔ گزشتہ ماہ ملائیکہ بتول کو دوران چوری دو افراد نے اغوا کیا تھا۔ فیاض چوہان نے مغوی لڑکی کے والدین سے ملاقات میں جلد انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا سردار عثمان بزدار کی جانب سے خواتین کی آبروریزی کے خاتمے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ملزمان بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو اغوا اور زیادتی کیسوں پر فوری ایکشن لینے کی سخت ہدایات کی ہیں۔