Thursday, March 28, 2024

وزیرا اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

وزیرا اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا
December 14, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزارت داخلہ نے وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔ زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیا تھا۔ زلفی بخاری کی جانب سے عدالت عالیہ میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کیونکہ قومی احتساب بیورو ان کے خلاف آف شور کمپنی کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ چونکہ وہ اب نیب کے پاس شامل تفتیش ہوگئے ہیں اس لیے اب ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ الیکشن سے قبل زلفی بخاری کا نام نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث، انہیں ایف آئی حکام نے عمران خان کے ہمراہ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے سے روک دیا تھا۔ سات ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے بلآخر نکال دیا گیا۔