Wednesday, May 8, 2024

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے پاکستان میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کر دیا

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے پاکستان میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کر دیا
March 30, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے پاکستان میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کر دیا۔ الیکٹرک بس میں نظر داری کیمروں کا نظام موجود ہے۔

اویس قادر شاہ نے کہا نجی شعبے کے اشتراک سے الیکٹرک بسیں کراچی میں مختلف روٹس پر چلیں ، سال کےآخر تک 100 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آجائیں گی۔ الیکٹرک بس منصوبہ پہلی مرتبہ سندھ میں چلے گا۔ سندھ میں جب کاروبار کے مواقع ملے تو نجی شعبہ یہاں آیا۔ سندھ حکومت کے اپنے بس منصوبوں پر بھی پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا سندھ حکومت نجی شعبے کو سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ الیکٹرک بسیں  چارج ایبل ہیں۔ ماحول دوست الیکٹرک بسوں کا کرایہ مناسب ہو گا۔ سندھ حکومت کےدیگر بی آرٹی ٹرانسپورٹ منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔