Thursday, April 18, 2024

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے ٹرانسپورٹ نہ کھلنے کا ذمہ دار قومی رابطہ کمیٹی کو ٹھہرا دیا

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے ٹرانسپورٹ نہ کھلنے کا ذمہ دار قومی رابطہ کمیٹی کو ٹھہرا دیا
May 18, 2020

کراچی ( 92 نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے ٹرانسپورٹ نہ کھلنے کا ذمہ دار قومی رابطہ کمیٹی کو ٹھہرا دیا ، کہا کہ ہم ٹرانسپورٹ کھولنے کے خلاف ہیں نہ ہی کبھی تھے ۔

چینل 92 نیوز کے پروگرام ہارڈٹاک  میں گفتگو کرتے ہوئے  اویس قادر شاہ نے کہا کہ  سیاست نہیں ہونی چاہئے ، مسئلے کا حل نکالنا چاہئے ، ہمارایہی مطالبہ ہےکہ پورے ملک کےلئے ایس اوپیز ایک جیسے ہوں ، نہیں تو جب گاڑیاں سندھ میں آئیں گی توانہیں سندھ کےایس او پیز پرعمل کرنا پڑے گا پھر انہیں تکلیف ہوگی ، ہم نہیں چاہتے کوئی بھی سیکٹر بند ہو، لیکن ایس او پیز کے تحت سب کچھ ہوناچاہئے۔

وزیر ٹرانسپوٹ سندھ کا کہنا تھا کہ  سندھ حکومت وہ کام پہلےہی کرچکی ہےجو فیڈرل کوکرناچاہیے،اگر سب کو ساتھ بٹھا کرفیصلےہوں تو مسئلےحل ہوسکتےہیں،سندھ میں پہلےسے حالات بہترہیں،لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سےکیسز بڑھتے جارہےہیں۔

پروگرام میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ  جب تک ٹریفک نہیں کھلتی مزدور اپنےکاموں پر کیسے پہنچیں گے،18ویں ترمیم کےبعد صوبے خودمختار ہیں، ہم چاہتے ہیں سندھ کے لوگوں کےمسئلے حل ہوں،ٹول پلازہ پر میں وزیراعظم سےبات کروں گا۔

پروگرام میں شریک  فیصل موورز کے سی او احمد شہزاد نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ایس او پیز میں فرق ہے  جبکہ صدر پی ایم اے ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا کہ ہم حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہیں ، معیشت کے ساتھ عوام کی زندگیوں کو بھی دیکھنا پڑے گا۔