Friday, April 19, 2024

وزیر مملکت برائے داخلہ کا دورہ کراچی، مزار قائد پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی بھی کی

وزیر مملکت برائے داخلہ کا دورہ کراچی، مزار قائد پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی بھی کی
October 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز) وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کراچی کا دورہ کیا اور   مزار قائد پر حاضری دی ۔ وزیر مملکت نے مزار قائد پر  فاتحہ خوانی کی  پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، ان کا کہنا تھا کہ  ماضی میں جو ہوچکا، وہ ہوچکا، نئے پاکستان میں عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔ وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کی مزار قائد آمد پر پاک بحریہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا  ، وزیر مملکت کی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی، پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ  قائداعظم کے فلسفے اور افکار کوپورا کریں گے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے  کراچی میں سندھ رینجرز کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید سے ملاقات کی ۔ شہر یار آفریدی نے شہر کے امن کیلئے رینجرز کے کردار اور کاوشوں کو سراہا، وزیر مملکت  برائے داخلہ نے یاد گار شہدا پر حاضری  دی اور پھول چڑھائے۔ اس سے قبل کے سی سی آئی میں تاجروں سے خطاب میں وزیر مملکت نے کہا کہ وفاق صوبائی حکومتوں کے ساتھ  ملکر عوام کو ریلیف دے گا۔ انہوں نے تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی تجاویز کے بغیر پالیسیز نہیں بنائی جائیں گی۔