Thursday, March 28, 2024

وزیر قانون پنجاب کے بھائی سے بھتہ مانگنے والے تین ملزمان گرفتار

وزیر قانون پنجاب کے بھائی سے بھتہ مانگنے والے تین ملزمان گرفتار
May 23, 2015
لاہور(92نیوز)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیر قانون  پنجاب کے  بھائی سے بھتہ مانگنے  والے  تین ملزموں کو لاہور  سے گرفتار کر لیا،ملزموں کا تعلق لیاری کراچی سے ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قانون مجتبیٰ شجاع الرحمن کے  بھائی اسدالرحمن   ادویات کے کاروبار سے منسلک ہیں اورملزموں نے ان سے پچاس لاکھ روپے بھتہ مانگا۔ وزیراعلیٰ   شہباز شریف  نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جنہوں نے ڈیفنس کی ایک کوٹھی پر چھاپہ مار کر بھتہ مانگنے والے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا، ملزموں کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے۔