Friday, March 29, 2024

وزیر صحت نے اسلام آباد کی ہوا آلودہ ہونے کا نوٹس لے لیا

وزیر صحت نے اسلام آباد کی ہوا آلودہ ہونے کا نوٹس لے لیا
April 14, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہوا آلودہ ہو گئی ، شہری سانس اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ وزیر صحت عامر کیانی نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مشیرماحولیات ملک امین اسلم کو مراسلہ ارسال کردیا۔

وزیر صحت عامر محمود کیانی کہتے ہیں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فوری اقدامات کئےجائیں تاکہ آلودگی سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پایا جا سکے آلودگی سے سانس اور دل کی بیماریاں پھیل رہی  ہیں ۔

عامرمحمود کیانی کا کہناتھا کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن اور آئی ٹن میں صنعتوں سے خارج ھونے والی آلودگی سے ہونے والے نقصان کا تعین کرنا ضروری ہے ۔ہوا کی آلودگی سے انسانی صحت کو بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔

وزیر صحت نے کہا کہ وہ اسلام اباد  کی ہوا کی آلودگی پر وزیراعظم عمران خان  سے بھی بات کرینگے۔