Friday, April 19, 2024

وزیر صحت سندھ نے کورونا کے خاتمے تک پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیر صحت سندھ نے کورونا کے خاتمے تک پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی
August 19, 2020
 کراچی (92 نیوز) وزیر صحت سندھ نے کورونا کے خاتمے تک پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی ۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کہتی ہیں جونیئر کلاسز کے لئے اسکول کھولنے سے کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر آنے کا خدشہ ہے۔ وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا جب تک کورونا ختم نہیں ہو جاتا اس وقت تک چھوٹے بچوں کو گھروں پر آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیم دی جائے۔ قبل ازیں شہر کے کچھ علاقوں میں نجی اسکول کھلے اور طالب علم بھی اسکول پہنچے تھے ۔ متعدد علاقوں میں بارہ سے زائد اسکول کھلے رہے تھے ۔ ناظم آباد میں بھی نجی اسکول کھولا گیا تھا ۔ بچے ماسک پہن کر اسکول آئے تھے ۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نجی اسکولز کے کھلنے کی رپورٹ پر ایکشن لیا تھا اور سیکرٹری تعلیم اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو ان اسکولوں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایات کی اور کہا تھا کہ جو نجی اسکولز صوبے بھر میں کھلیں ہیں ان کی رجسٹریشن فوری منسوخ کردی جائے۔