Saturday, April 20, 2024

وزیر صحت خیبرپختونخوا نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

وزیر صحت خیبرپختونخوا نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں
April 28, 2021

پشاور (92 نیوز) وزیر صحت خیبرپختونخوا نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔ تیمور سلیم جھگڑا نے اثرورسوخ استعمال کرکے پشاور میں رنگ روڈ پرریسٹورنٹ کھلوایا۔

 انہوں نے ساتھیوں سمیت افطاری کی تقریب سجائی۔ وزیر صحت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ تیمور جھگڑا کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ وزیر صحت کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا۔

 کامران بنگش کا کہنا تھا تیمور سلیم کے خلاف ایف آئی آر صوبائی حکومت کی ہدایت پر درج کی گئی۔ 2 نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کے لئے سب ایک برابر ہے۔ تیمور سلیم کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ تیمور سلیم کے خلاف وہی کارروائی ہوگی جو کسی عام شہری کے خلاف ہو سکتی ہے۔ وزیر صحت کو نہیں معلوم تھا کہ افطار پارٹی میں اتنے زیادہ لوگ ہوں گے۔ وزیر اعلٰی محمود خان کی ہدایات واضح ہیں، تیمور سلیم کے خلاف کارروائی ہو گی۔