Wednesday, April 24, 2024

وزیر سائنس فواد چودھری نے 25 اپریل کو پہلے روزے کا اعلان کر دیا

وزیر سائنس فواد چودھری نے 25 اپریل کو پہلے روزے کا اعلان کر دیا
March 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر سائنس فواد چودھری نے 25 اپریل کو پہلے روزے کا اعلان کر دیا۔ رمضان المبارک اور عیدین کے چاند دیکھنے کے معاملے پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سائنسی طریقہ کار پر بریفنگ میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک نہ ہوئے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا 1976 میں رویت ہلال کمیٹی بنی تھی۔ اُس کے بعد سے پاکستان میں ایک چاند دیکھنا مسئلہ بن کر رہ گیا۔ ہماری وزارت نے گزشتہ سال کوشش کی کہ پوری قوم ایک ساتھ عید کر سکے۔ ہمارے کیلنڈر کے مطابق پہلا روزہ 25 اپریل کو ہو گا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تین چار دفعہ رویت ہلال کمیٹی نے غلط تاریخیں دیں ۔ یہ معاملہ ہماری ذات کا نہیں قوم کا معاملہ ہے۔ اعتراض کرنے والے آئیں اور سمجھیں ہم کر کیا رہے ہیں۔ پھر بھی اعتراض برقرار رہا تو ہم ماہرین کو دوبارہ بیٹھا دیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہم نے کوشش کی تمام مکاتبِ فکر کے علماء کو مدعو کیا۔ ہم یہ دکھانا چاہتے تھے کس طرح چاند کی پیشن گوئی بڑی واضع طور پر کی جاسکتی ہے۔ مُفتی منیب اور پوپلزئی صاحب کو دعوت دی تھی وہ نہیں آئے اور ہمیں جواب دیا کہ ہم سائنس کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ ہم نے کہا آپ ناک کی نوک پر بصورت عینک کو ضرور رکھتے ہیں۔