Thursday, April 18, 2024

شیخ رشید کا لاہور میں مغلپورہ ریلوے ورکشاپ کو بند کرنے کا اعلان

شیخ رشید کا لاہور میں مغلپورہ ریلوے ورکشاپ کو بند کرنے کا اعلان
April 8, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں مغلپورہ ریلوے ورکشاپ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا مغلپورہ ریلوے ورکشاپ کو بند کرنے کا فیصلہ ایک ملازم میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد کیا گیا۔ مغل پورہ ورکشاپ کو 12 اپریل تک بند کر دیا ہے۔ دیگر شہروں میں کام جاری رہے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا 14 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم ہونے کے انتہائی کم امکانات ہیں۔ جہانگیر ترین تحریک انصاف کی اہم شخصیت ہیں۔ میرا نہیں خیال عمران خان اور جہانگیر ترین میں فاصلے بڑھیں گے۔ عمران خان نے واضح کہا ہے چینی اور آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کو نہیں چھوڑوں گا۔ ماضی میں اربوں روپے کی سبسڈی کا  حساب دینا ہو گا۔ عمران خان نے کسی کو نہیں نکالا، صرف کھلاڑیوں کی فیلڈنگ بدلی ہے۔