Friday, April 26, 2024

وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے اور امدادی کاموں پر ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کردی

وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے اور امدادی کاموں پر ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کردی
June 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ٹرین حادثے اور امدادی کاموں پر ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردی۔ اعظم سواتی نے کرپٹ افسروں کے خلاف جہاد کا اعلان کردیا۔

وزیر ریلوے نے رحیم یار خان میں زخمیوں کی عیادت بھی کی، کہا انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا، ریلوے حکام کی غفلت سے حادثے پہ حادثہ ہو رہا ہے۔ عملے کی بجائے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اعظم سواتی مزید بولے کہ، لاپرواہی ہے یا حادثہ، ہم اس کے ذمہ دار ہیں۔ ایم ایل ون کی طرف جانا ہے یا اپنے وسائل سے فوری ٹریک کو تبدیل کرنا ہے فیصلہ کل ہوگا۔

اِدھر ملت ایکسپریس کے انجن کا بلیک باکس مل گیا، انجن کے اندر کی صورتحال معلوم ہو سکے گی، تحقیقاتی ٹیم کی حتمی رپورٹ بھی جلد تیار کرلی جائے گی۔