Tuesday, May 21, 2024

وزیر رہتے ہوئے خواجہ آصف کے اثاثے 108 ملین بڑھے ، شہباز گل

وزیر رہتے ہوئے خواجہ آصف کے اثاثے 108 ملین  بڑھے ، شہباز گل
December 29, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے 92 نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے 2013 میں اثاثے 12 ملین تھے جبکہ اگلے پانچ سال میں 108 ملین بڑھ کر 120 ملین ہو گئے ۔

ہارڈ ٹاک پاکستان  میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ گزشتہ 70سال پاکستان میں کرپشن ہوئی جسے سب تسلیم کرتے ہیں، 2018ء سے قبل انہی لوگوں نے کرپشن کی جو اس سے قبل حکومتوں میں رہے، پکڑے بھی وہی لوگ جائیں گے، اگر آپ کے اثاثے آپ کی آمدن سے زیادہ ہیں تو سوال پوچھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ   وزیررہتے ہوئے خواجہ آصف کو بیرون ملک سے 8کروڑ روپے تنخواہ کی مد میں آئے، یہ سب منی لانڈرنگ کی ہی ایک شکل تھی۔